Skip to main content

حقیقت


ایک زمانہ تھا کہ عورت ان پڑھ تھی .. بچوں کی کثیر تعداد ساس سسر کے ساتھ ساتھ نندوں اور دیوروں کی کفالت اس کی ذمہ داریوں میں شامل تھا... اوپر سے ایک عجیب الفطرت مرد بطور مجازی خدا اسے برداشت کرنا پڑتا تھا..
مگر اس سب کے باوجود وہ محفوظ تھی. پر سکون تھی اور ڈھلتی عمر کے ساتھ وہ ایک رہنما اور سرپنچ کے عہدے تک پہنچ جاتی تھی بچوں پر حکم فیصلے سنانے کے علاوہ سارا دن گھر داری میں گزارنے والی کو محلے کی عورتوں کے علاوہ کسی سے تعلق نہ ہوتا تھا.
پھر زمانہ جدید ہوا عورت کا اپنے مقام کا احساس ہوا اور وہ آزاد ہونے لگی... سسرال تو بہت بعید اسے خاوند کی خدمت بھی ایک بوجھ لگا... اور پرائیویسی کے نام پر علیحدہ گھر کے مطالبات ہونے لگے... پھر اس دور میں دو بچوں کی ماں آشنا کے ساتھ فرار.
عاشق کے کہنے پر اپنے بچوں کو قتل کرنے والی عورت.
شوہر کے مظالم کی شکار عورت.
منظر عام پر آنے لگیں.
پھر زمانے نے مزید ترقی کر لی. اور اسے سے بھی چند قدم آگے جا کر اب عورت مکمل آزاد ہے تعلیم یافتہ ہے.. اور اپنی زندگی جی رہی ہے...
ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیا جارہا ہے کہ. عورت بنک شاپنگ مال آفس اور کئی ایسی جگہوں پر ملازمت کرتی دکھائی جارہی ہے جہاں اس کی موجودگی ہی سمجھ سے باہر ہے...
خیر عورت کو ترقی کرنی چاہیے ضرور کرنی چاہیے ہم اس کے بلکل خلاف نہیں مگر.......
عورت کی ایسی ترقی کا سب سے بڑا نقصان مرد کی تنزلی کی صورت میں ہو رہا ہے...
جہاں کہیں ملازمتیں کھلتی ہیں. وہاں مرد کے پاس دکھانے کو صرف اپنی تعلیمی دستاویزات ہوتی ہیں جبکہ عورت کے پاس.. اور بہت کچھ
اور وہ ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے..
نتیجہ... مردوں کی اکثریت بے روزگار ہو رہی ہے...
دوسرا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ عورت جتنی زیادہ تعلیم یافتہ ہوتی جا رہی ہے اس کے رشتے کا مقابل مرد تلاش کرنا اتنا مشکل ہوتا جا رہا ہے...
کیونکہ مردوں کی اکثریت حد ماسٹر ڈگری وہ بھی فارمل ایجوکیشن کے ساتھ کرنے کے بعد ملازمت ڈھونڈنے میں مگن ہو جاتی ہے...
اب اس کا اگلا قدم یہ ہو گا کہ عورت ہی ملازمت کر کے گھر کی کفیل ہوا کرے گی.. جبکہ مرد مکمل فارغ یا پھر کسی چھوٹی موٹی ملازمت سے بس زندگی کو دھکا دینے کی ناکام کوشش کرتا ہوا نظر آئے گا...
یہ تو بھلا ہو میڈیا کا جس نے ابھی سے مستقبل کی تیاری شروع کرا دی...
ایک اشتہار میں ایک عورت اپنے دفتر سے وڈیو کال میں گھر بیٹھے بچے کو آ آ آ آں ں ں ں کی آواز نکال کر بچے کو منہ کھولنے کو کہتی ہے اور بچہ منہ کھولتا ہے تو اس بچے کا باپ اس کے منہ میں نوالہ ڈالتا ہے....
ایک اشتہار میں گھر بیٹھی ماں اپنی جوان بیٹی کا انتظار کر رہی ہوتی ہے جو رات کے دس بج کر دس منٹ پر گھر پہچتی ہے اور ماں کو چائے بنا کر دیتی ہے.
ہر دوسرے اشتہار میں عورت بطور ملازم دکھائی جانے لگی ہے...
جس کا بنیادی مقصد صرف یہی ہے کہ ملازمت کرنا اور گھر چلانا عورت کا کام ہے.. مرد شاید صرف بچے پیدا کرنے کے لیے رہ جائیں...
عورت کی اس طرح کی آزادی ہمارے خاندانی نظام کے لیے بڑی خطرناک ہے.
بچے کے گرنے پر ماں کا میں صدقے کہہ کر لپکنا..
بچے کے ہر آہٹ پر بیچین ہو جانے والی ماں.
بڑھتی عمر کے بچوں کے لیے فکرمند ماں..
وہ سب کی پسند ناپسند کا خیال کرکے ہانڈی پکانے والی ماں.
قصے کہانیاں اور لوری سنا کر سلانے والی ماں...
غلط کاموں پر ڈانٹنے اور چپلیں پھینک کر ڈرانے والی ماں.
اپنی اولاد کی پرورش میں گم صم رہنے والی اور اپنی ہی اولاد میں کیڑے نکالنے اور نکتہ چینیاں کر کے دل ہی دل میں خوش ہونے والی ماں .....
اب اگلی نسل کو شاید نصیب ہی نہ ہو...
کیونکہ سارا دن کی تھکی ہاری عورت رات کو کیا کیا کرے گی.
بچے سنبھالے گی گھر سنبھالے گی. شوہر سنبھالے گی. یا رات کو آرام کرے گی تاکی صبح تازہ دم ہو کے ملازمت کی ذمہ داری سنبھال سکے....
ہسپتال سکول پولیس جیسی ضروری جگہوں پر تو عورت کا وجود نعمت سے کم نہی مگر بلدیہ جیسے محکمے پرائیویٹ اداروں کے استقبالیہ شاپنگ مالز میں جینٹس پراڈکٹس شاپس
اور اس جیسی لاتعداد جگہوں پر عورت کی موجودگی ہمارے مشرقی نظام کے لیے ایٹم بم ہے.. اور ہمارے اخلاقی نظام کا دیوالیہ نکالنے کے لیے کافی ہے... میری تحریر کئی لوگوں کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہے مگر میں نے حقیقت لکھنے کی کوشش کی ہے... کچھ سمجھانے کی کوشش کی ہے. امید ہے کہیں بھی ضرب لگ گئی تو میری تحریر رائیگاں نہیں جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

Tourist Attractions In Turkey

1/4 Aspendos Theatre Aspendos boasts one of the best preserved ancient theatres of antiquity. The theatre of Aspendos was built in 155 AD during the rule of the Roman Emperor Marcus Aurelius and could seat between 15,000 and 20,000 spectators. Because the stage area was later used as a caravanserai (a roadside inn) in Seljuk times, it was continuously repaired and maintained. 2/4 Bodrum Castle Located in the city of Bodrum in southwest Turkey, Bodrum Castle was built by the Crusaders in the 15th century as the Castle of St. Peter. It is one of the world’s best preserved monuments dating back to medieval times. The castle now operates as a museum, with the focus on the Museum of Underwater Archaeology. 3/4 Oludeniz Ölüdeniz is a small village located on the south west coast on the Aegean Sea. It has a secluded sandy bay at the mouth of Ölüdeniz, on a blue lagoon. This beach is famous for its shades of turquoise and remains one of the most photographed beaches on the M...

Incredible Natural Swimming Pools

1/4 Ik Kil Cenote, Yucatan, Mexico Ik Kil cenote is probably the most amazing natural pool in the Americas. It is an amazing rounded, swimming hole with crystal clear blue water. The Ik Kil cenote is located within the Eco-Archaeological Park in the Yucatan peninsula of Mexico. 2/4 Hamilton Pool Preserve, Austin, Texas, U.S The Hamilton pool is a favorite summer swimming destination for Americans as well as international tourists. This amazing natural pool is located within a 232 acres of protected area in Austin city of Texas State. The Hamilton pool has striking green water and surrounded by large limestone slabs. There is also a small waterfall spill from the limestone roof. 3/4 Hinatuan Enchanted River, Mindanao, Philippines As the name indicates, the Enchanted River is a stunningly colorful river located in the Mindanao Island in Philippines. No one is known about the origin of this beautiful river. That is why the enchanted river is called so. 4/4 Dudu Lago...

What are some ways to have naturally healthy and clean skin?

What are some ways to have naturally healthy and clean skin? You don’t need fancy, pricy cosmetic products for smoother, prettier clean skin; instead, try to follow these tips: Always wash your face before going to sleep at your bedDon’t skip your morning washWash your face after returning from outsideDon’t pop your face if you have a pimple or acne. Pooping can cause infections in the skinUse only popular  branded products  or according to the instructions of a good dermatologistBe consistent to follow the everyday routineUse oil-free moisturizerSleep at least 7 hours a day Hope it helps.  Good Luck