Skip to main content

سوچتا ہوں پہلے لوگ ان پڑھ تھے مگر جاہل نہ تھے، آج لوگ پڑھے لکھے ہیں مگر...............

ہم شاید اس دنیا کے وہ آخری لوگ ہیں.... جنہوں نے دیئے
کی روشنی میں کتابیں پڑھی
بیلوں کو ہل چلاتے دیکھا...... کھیتوں و کھلیانوں کی رونق دیکھی..... جنہوں نے مٹی کے گھڑوں کا پانی پیا
ہم ہی وہ آخری لوگ ہیں.....
جو سر پہ سرسوں کا تیل انڈھیل کر اور آنکھوں میں سرمہ لگا کر شادی بیاہ میں جاتے تھے....
ہمی وہ لوگ ہیں جو یسو پنجو، گلی ڈنڈا اور لکن میٹی کھیلا کرتے تھے اور گلے میں مفلر لٹکا کے خود کو باؤ سمجھتے تھے.....
ہم ہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے شبنم اور ندیم کی ناکام محبت پہ آنسو بہائے اور انکل سرگم کو دیکھ کر خوش ہوئے....
ہم ہی وہ آخری لوگ ہیں جنہوں نے تختی لکھنے کے لیئے سیاہی گاڑھی کی..... جنہوں نے سکول کی گھنٹی بجانے کو ہمیشہ اپنے لیئے اعزاز سمجھا......
ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں جنہوں نے رشتوں کی اصل مٹھاس دیکھی....
کبھی وہ بھی زمانے تھے دوستو......!
جب سب چھت پہ سوتے تھے...... اینٹوں پہ پانی کا چھڑکاؤ ہوتا تھا...... پاس ہی اک اکلوتا سٹینڈ والا پنکھا پڑا ہوتا تھا....... اور گھر میں سب کی ضد ہوتی تھی کہ اسکی چارپائی سب سے آگے ڈالی جائے..... لیکن......
ماں پیاری ماں......یہ سب دیکھ کر یہی اصرار کرتی کہ مجھے پنکھے کی ہوا راس نہیں آتی، میری چارپائی سب سے پیچھے ڈالو
سورج کے ساتھ ہی سب کی آنکھ کھلتی.... اور اگر رات کو کسی وقت بارش آ جاتی تو سبھی اپنے اپنے بستر اٹھاتے اور نیچے چلے جاتے....
وہ چھت پہ سونے کے سب دور ہی بیت گئے....
دوستو، لوگ بھی روٹھ گئے اور رشتے بھی چھوٹ گئے...
کیا ہی خوبصورت زمانہ تھا..... خالص رشتوں کا دور تھا....
لوگ کم پڑھے لکھے اور مخلص ہوتے تھے.....
اب زمانہ پڑھ لکھ کر ترقی تو کر گیا مگر مفادات اور ترقی میں کھو گیا....
سوچتا ہوں پہلے لوگ ان پڑھ تھے مگر جاہل نہ تھے، آج لوگ پڑھے لکھے ہیں مگر................

Comments

Popular posts from this blog

مرد كى پانچ حركات كو عورت بہت پسند كرتى ہےجس كو اكثر لوگ نہيں جانتے:

مرد كى پانچ حركات كو عورت بہت پسند كرتى ہے جس كو اكثر لوگ نہيں جانتے:  1 ۔ عورت كے ہاتھوں كو اپنے ہاتھوں ميں لينا، اس سے بيوى اطمئنان اور راحت محسوس كرتى ہے۔  2 ۔ بيوى كے چہرے اور ماتھے پر لٹكنے والے بالوں كو نرمى سے ہٹانا، ايسا كرنے سے بيوى آپ كو ہر طرح كا تاثر دے گى۔ 3 ۔ بيوى كے آنسوؤں كو اپنى انگليوں سے صاف كرنا، اس ميں عورت اپنے ليے حد درجے كى اپنائيت محسوس كرتى ہے۔ 4 ۔ بيوى كو يہ كہنا كہ مجھے آپ سے محبت ہے، (I love you) حتى كہ بيوى كو غصے كى حالت ميں بھى يہ كہيں، يہ كہنے سے  بيوى میں آپ كے ليے لَو فيلنگز پيدا ہوں گى اور ممكن ہے وہ بھى آپ كو ايسے ہى كلمات كا تبادلہ خيال كرے۔ 5 ۔ بيوى كے ماتھے پربوسہ ديتے ہوئے كہيں كہ آپ ميرے ليے اللہ كى طرف سے بہت بڑى نعمت ہیں جو اللہ سبحانہ وتعالىٰ نے مجھے تحفے میں دى ہے... ♥️

Incredible Natural Swimming Pools

1/4 Ik Kil Cenote, Yucatan, Mexico Ik Kil cenote is probably the most amazing natural pool in the Americas. It is an amazing rounded, swimming hole with crystal clear blue water. The Ik Kil cenote is located within the Eco-Archaeological Park in the Yucatan peninsula of Mexico. 2/4 Hamilton Pool Preserve, Austin, Texas, U.S The Hamilton pool is a favorite summer swimming destination for Americans as well as international tourists. This amazing natural pool is located within a 232 acres of protected area in Austin city of Texas State. The Hamilton pool has striking green water and surrounded by large limestone slabs. There is also a small waterfall spill from the limestone roof. 3/4 Hinatuan Enchanted River, Mindanao, Philippines As the name indicates, the Enchanted River is a stunningly colorful river located in the Mindanao Island in Philippines. No one is known about the origin of this beautiful river. That is why the enchanted river is called so. 4/4 Dudu Lago...

🌻سنہرے حروف🌷 LOVE ABLE POETRY PART 2

 دیوانہ  ہے  تمھارا  کوئی  غیر  نہیں  ہے  روٹھا ہے تو سینے سے لگا کیوں نہیں لیتے  جون ایلیاء : شام سویرے ہر منکے وچ عشق دی ونجلی بولے جد وی بولے من دا منکا گجھیاں رمزہ کهولے...!!! : ‏تو مطمئن نہیں تو مجھے کب ہے اعتراض ‏مٹی کو پھر سے گوندھ مری، پھر بنا مجھے ‏⁧‫ : رات بیتی تو ، یہ یقیں آیا  جس کو آنا تھا ، وہ نہیں آیا  ”نامعلوم“ : کبھی نیند میں کبھی ہوش میں.. تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر.. نہ نظر ملی نہ زباں ہلی.. یوں ہی سر جھکا کر گزر گئے.. 💞 : ہوتی کہاں ہے دل سے جدا دل کی آرزو  جاتا کہاں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر  جلیلؔ مانک پوری : ﺑﮍﯼ ﺣﺴﯿﻦ ﮨﮯ ﺁج کی  ﺷﺎﻡ ﺟﯽ ﻟﯿﺠﺌﮯ 😍😍 ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﮐﭗ ﭼﺎﺋﮯ ﮨﯽ ﭘﯽ  ﻟﯿﺠﺌﮯ ...☕☕ : اک نام کیا لکھا ترا ساحل کی ریت پر پھر عمر بھر ہوا سے میری دشمنی رہی پروین شاکر : زمانے کی نظر میں اب حیا نہیں رہی باقی... خدا کرے کہ تیری جوانی رہے .....بےداغ.. : بہاریں ساری میں اوروں میں بانٹ دوں گی مگر جو تُجھ کو چُھو کے چلیں وہ ہوائیں میری ہیں۔! : قرار دے کر بھی ...