Skip to main content

مجھے اچھا لگتا ہے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک درجہ کمزور رہنا"

مجھے اچھا لگتا ہے مرد سے مقابلہ نہ کرنا اور اس سے ایک
درجہ کمزور رہنا"
مجھے اچھا لگتا ہے جب کہیں باہر جاتے ہوئے وہ مجھ سے کہتا ہے "رکو! میں تمہیں لے جاتا ہوں یا میں بھی تمہارے ساتھ چلتا ہوں"
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھ سے ایک قدم آگے چلتا ہے. غیر محفوظ اور خطرناک راستے پر اسکے پیچھے پیچھے اسکے چھوڑے ہوئے قدموں کے نشان پر چلتے ہوئے احساس ہوتا ہے اس نے میرے خیال سے قدرے ہموار راستے کا انتخاب کیا.
مجھے اچھا لگتا ہے جب گہرائی سے اوپر چڑھتے اور اونچائی سے ڈھلان کی طرف جاتے ہوئے وہ مڑ مڑ کر مجھے چڑھنے اور اترنے میں مدد دینے کے بار بار اپنا ہاتھ بڑھاتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب کسی سفر پر جاتے اور واپس آتے ہوئے سامان کا سارا بوجھ وہ اپنے دونوں کاندھوں اور سر پر بنا درخواست کیے خود ہی بڑھ کر اٹھا لیتا ہے. اور اکثر وزنی چیزوں کو دوسری جگہ منتقل کرتے وقت اسکا یہ کہنا کہ "تم چھوڑ دو یہ میرا کام ہے "
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ میری وجہ سے شدید موسم میں سواری کا انتظار کرنے کے لیے نسبتاً سایہ دار اور محفوظ مقام کا انتخاب کرتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے ضرورت کی ہر چیز گھر پر ہی مہیا کر دیتا ہے تاکہ مجھے گھر کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ باہر جانے کی دقت نہ اٹھانی پڑے اور لوگوں کے نامناسب رویوں کا سامنا نہ کرنا پڑے.
مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب رات کی خنکی میں میرے ساتھ آسمان پر تارے گنتے ہوئے وہ مجھے ٹھنڈ لگ جانے کے ڈر سے اپنا کوٹ اتار کر میرے شانوں پر ڈال دیتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے میرے سارے غم آنسوؤں میں بہانے کے لیے اپنا مظبوط کاندھا پیش کرتا ہے اور ہر قدم پر اپنے ساتھ ہونے کا یقین دلاتا ہے.
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ بدترین حالات میں مجھے اپنی متاعِ حیات مان کر تحفظ دینے کے لیے میرے آگے ڈھال کی طرح کھڑا ہوجاتا ہے اور کہتا ہے "ڈرو مت میں تمہیں کچھ نہیں ہونے دوں گا"
مجھے اچھا لگتا ہے جب وہ مجھے غیر نظروں سے محفوظ رہنے کے لئے نصیحت کرتا ہے اور اپنا حق جتاتے ہوئے کہتا ہے کہ "تم صرف میری ہو"
لیکن افسوس ہم سے اکثر لڑکیاں ان تمام خوشگوار احساسات کو محض مرد سے برابری کا مقابلہ کرنے کی وجہ سے کھو دیتی ہیں.
شاید سفید گھوڑے پر سوار شہزادوں نے آنا اسی لئے چھوڑ دیا ہے کیونکہ ہم نے خود کو مصنوعات کی طرح انتخاب کے لیے بازاروں میں پیش کر دیا ہے.
جب مرد یہ مان لیتا ہے کہ عورت اس سے کم نہیں تب وہ اسکی مدد کے لیے ہاتھ بڑھانا چھوڑ دیتا ہے. تب ایسے خوبصورت لمحات ایک ایک کر کے زندگی سے نفی ہوتے جاتے ہیں، اور پھر زندگی بے رنگ اور بدمزہ ہو کر اپنا توازن کھو دیتی ہے...!

Comments

Popular posts from this blog

مرد كى پانچ حركات كو عورت بہت پسند كرتى ہےجس كو اكثر لوگ نہيں جانتے:

مرد كى پانچ حركات كو عورت بہت پسند كرتى ہے جس كو اكثر لوگ نہيں جانتے:  1 ۔ عورت كے ہاتھوں كو اپنے ہاتھوں ميں لينا، اس سے بيوى اطمئنان اور راحت محسوس كرتى ہے۔  2 ۔ بيوى كے چہرے اور ماتھے پر لٹكنے والے بالوں كو نرمى سے ہٹانا، ايسا كرنے سے بيوى آپ كو ہر طرح كا تاثر دے گى۔ 3 ۔ بيوى كے آنسوؤں كو اپنى انگليوں سے صاف كرنا، اس ميں عورت اپنے ليے حد درجے كى اپنائيت محسوس كرتى ہے۔ 4 ۔ بيوى كو يہ كہنا كہ مجھے آپ سے محبت ہے، (I love you) حتى كہ بيوى كو غصے كى حالت ميں بھى يہ كہيں، يہ كہنے سے  بيوى میں آپ كے ليے لَو فيلنگز پيدا ہوں گى اور ممكن ہے وہ بھى آپ كو ايسے ہى كلمات كا تبادلہ خيال كرے۔ 5 ۔ بيوى كے ماتھے پربوسہ ديتے ہوئے كہيں كہ آپ ميرے ليے اللہ كى طرف سے بہت بڑى نعمت ہیں جو اللہ سبحانہ وتعالىٰ نے مجھے تحفے میں دى ہے... ♥️

Incredible Natural Swimming Pools

1/4 Ik Kil Cenote, Yucatan, Mexico Ik Kil cenote is probably the most amazing natural pool in the Americas. It is an amazing rounded, swimming hole with crystal clear blue water. The Ik Kil cenote is located within the Eco-Archaeological Park in the Yucatan peninsula of Mexico. 2/4 Hamilton Pool Preserve, Austin, Texas, U.S The Hamilton pool is a favorite summer swimming destination for Americans as well as international tourists. This amazing natural pool is located within a 232 acres of protected area in Austin city of Texas State. The Hamilton pool has striking green water and surrounded by large limestone slabs. There is also a small waterfall spill from the limestone roof. 3/4 Hinatuan Enchanted River, Mindanao, Philippines As the name indicates, the Enchanted River is a stunningly colorful river located in the Mindanao Island in Philippines. No one is known about the origin of this beautiful river. That is why the enchanted river is called so. 4/4 Dudu Lago...

🌻سنہرے حروف🌷 LOVE ABLE POETRY PART 2

 دیوانہ  ہے  تمھارا  کوئی  غیر  نہیں  ہے  روٹھا ہے تو سینے سے لگا کیوں نہیں لیتے  جون ایلیاء : شام سویرے ہر منکے وچ عشق دی ونجلی بولے جد وی بولے من دا منکا گجھیاں رمزہ کهولے...!!! : ‏تو مطمئن نہیں تو مجھے کب ہے اعتراض ‏مٹی کو پھر سے گوندھ مری، پھر بنا مجھے ‏⁧‫ : رات بیتی تو ، یہ یقیں آیا  جس کو آنا تھا ، وہ نہیں آیا  ”نامعلوم“ : کبھی نیند میں کبھی ہوش میں.. تو جہاں ملا تجھے دیکھ کر.. نہ نظر ملی نہ زباں ہلی.. یوں ہی سر جھکا کر گزر گئے.. 💞 : ہوتی کہاں ہے دل سے جدا دل کی آرزو  جاتا کہاں ہے شمع کو پروانہ چھوڑ کر  جلیلؔ مانک پوری : ﺑﮍﯼ ﺣﺴﯿﻦ ﮨﮯ ﺁج کی  ﺷﺎﻡ ﺟﯽ ﻟﯿﺠﺌﮯ 😍😍 ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﻭ ﭼﺎﺭ ﮐﭗ ﭼﺎﺋﮯ ﮨﯽ ﭘﯽ  ﻟﯿﺠﺌﮯ ...☕☕ : اک نام کیا لکھا ترا ساحل کی ریت پر پھر عمر بھر ہوا سے میری دشمنی رہی پروین شاکر : زمانے کی نظر میں اب حیا نہیں رہی باقی... خدا کرے کہ تیری جوانی رہے .....بےداغ.. : بہاریں ساری میں اوروں میں بانٹ دوں گی مگر جو تُجھ کو چُھو کے چلیں وہ ہوائیں میری ہیں۔! : قرار دے کر بھی ...