- Get link
- X
- Other Apps
حاجی محمد عبدالوہاب ۔ امیر تبلیغی جماعت حاجی محمد عبدالوہاب پاکستان میں تبلیغی جماعت کے تیسرے امیر تھے۔ حاجی صاحب کا اصل نام راؤ محمد عبدالوہاب اور تعلق انڈین پنجاب میں کرنال ضلع کے راجپوتوں سے تھا۔ وہ دھلی میں 1922 میں پیدا ہوے۔ بٹوارے سے پہلے وہ انگریز حکومت میں تحصیلدار کے عھدے پر کام کرتے تھے۔ 1944 میں نظام الدین تبلیغی مرکز انڈیا میں شامل ہوے۔ پاکستان بننے کے بعد اپنی پوری زندگی اسلام کی تبلیغ کے لیے وقف کردی اور پاکستان میں اسلامی تبلیغی جماعت کو مضبوط کیا اور سیاست اور میڈیا سے ہمیشہ دور رہے۔ آپ کا پوری دنیا کے پانچ سو اہم ترین مسلمانوں میں دسواں نمبر تھا۔ تبلیغی جماعت کا راؤنڈ میں اجتماع حج کے بعد مسلمانوں کا دنیا میں سب سے بڑا مذھبی اجتماع سمجھا جاتا ہے۔ آج صبح کو طویل علالت کے بعد 96 سال کی عمر میں حاجی محمد عبدالوہاب صاحب کی وفات ہوگئی۔ جنازہ رائیونڈ تبلیغی مرکز سے ایک کلو میٹر کے فاصلے پر عالمی اجتماع گاہ میں ادا کی گئی۔ اس اجتماع گاہ کی گنجائش بارہ لاکھ افراد کی ہے جوکہ بھر گیا تھا اور ہزاروں افراد نے اجتماع گاہ سے باہر سڑکوں پر نمازِ جنازہ ادا کیا اور ہزارو